منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کے کتنی بڑی تعداد میں گھروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس قرار دیا گیا تھا؟ صرف وزیراعظم ہاؤس میں کتنے ملازمین ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات، بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اخراجات کو کم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو اپنی تجاویز دے گی، یہ بات تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤسز کے اخراجات زیادہ تھے اور شہباز شریف کے 7 گھروں کو وزیراعلیٰ ہاوس قرار دیا گیا تھا، فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کسی قسم کا پروٹوکول نہیں لیں گے اور عمران خان کی سکیورٹی

کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں 530 ملازمین تعینات ہیں اور ایک ایک وزیر کے پاس دس دس گاڑیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور ہمیں جس حال میں معیشت ملی ہے، ہم وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایوان میں سوالوں کے جواب دیں گے اور فیصلوں کا مرکز پارلیمنٹ کو بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…