جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

تصویر بنواتے ہوئے آج کا واقعہ عمران خان کی سیاسی اپروچ کو ظاہر کرتا ہے‘ عمران خان کے ساتھ تصویر میں آصف علی زرداری کی مسکراہٹ کیا کہہ رہی ہے؟نوازشریف کاٹرائل اوپن ہے تو پھر کلوز ٹرائل کیسے ہوتے ہیں؟ جاوید چودھری کاتجزیہ‎

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج ملک کی 15ویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس تھا‘ آج 331ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا‘ یہ ملکی تاریخ کی تیسری مسلسل جمہوری قومی اسمبلی ہے اور یہ بات انتہائی خوش آئند ہے۔ متوقع وزیراعظم عمران خان آج جب قومی اسمبلی آئے تو انہیں دستور کے مطابق تصویر بنوانی پڑ گئی‘ یہ سفید شلوار قیمض میں ملبوس تھے‘ فوٹوگرافر نے انہیں بتایا‘ انہیں ویسٹ کوٹ پہننی پڑے گی‘

عمران خان کے پاس ویسٹ کوٹ نہیں تھی چنانچہ انہوں نے فوری طور پر فوٹو گرافر کی ڈھیلی ڈھالی ویسٹ کوٹ پہنی‘ تصویر بنوائی‘ مسئلہ حل کیا‘ ویسٹ کوٹ اتاری اور ایوان میں چلے گئے‘ یہ واقعہ عمران خان کی سیاسی اپروچ کو ظاہر کرتا ہے‘ انہوں نے ویسٹ کوٹ تلاش کرنے ‘ اس کا انتظار کرنے کی بجائے فوٹوگرافر کی ڈھیلی ڈھالی ویسٹ کوٹ لے کر کام چلا لیا‘ انہوں نے اگر حکومت چلانے کیلئے بھی یہی اپروچ استعمال کی‘ ان کو جہاں سے جو کام کا بندہ ملا‘ انہوں نے اسے ویسٹ کوٹ کی طرح اٹھا کر کام شروع کرا دیا تو یہ کامیاب ہو جائیں گے‘ ورنہ دوسری صورت میں یہ پھنس جائیں گے۔ ان کے پاس سوچنے، سمجھنے اور انتظار کرنے کا وقت نہیں ہے‘ قوم کی توقعات بہت ہائی ہیں‘ ان ہائی توقعات میں ویسٹ کوٹ والی اپروچ ہی کام آ سکے گی چنانچہ اس اپروچ کو جاری رکھیں‘ آپ کامیاب ہو جائیں گے۔ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں‘ آج عمران خان نے ایوان میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ شیک ہینڈ بھی کیا اور فوٹو سیشن بھی‘ زرداری صاحب کے ساتھ ان کی تصویر بہت معنی خیز تھی‘ آصف علی زرداری‘ اس تصویر میں غیر ضروری حد تک خوش نظر آ رہے ہیں‘ یہ مسکراہٹ اپنے منہ سے بہت کچھ کہہ رہی ہے‘ یہ کیا کہہ رہی ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا جبکہ آج میاں نواز شریف کو ایک ماہ کی قید کے بعد العزیزیہ مل اور فلیگ شپ کمپنی کے الزامات میں ایک بار پھر احتساب عدالت لایا گیا‘ یہ اوپن ٹرائل تھا لیکن اس اوپن ٹرائل میں میڈیا کو عدالت میں داخل ہونے دیا گیا اور نہ ہی ن لیگ کے رہنماؤں کو‘ میاں نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں بھی عدالت لایا گیا‘ اگر یہ ٹرائل اوپن ہے تو پھر کلوز ٹرائل کیسے ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…