اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بننے سے پہلے ہی تحریک انصاف کے اتحادی ناراض ہونا شروع ہو گئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی یقین دہانی نہ ملنے پر عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد روٹھ گئے ہیں، شیخ رشید احمد نے عمران خان سے وزارت داخلہ کی خواہش کا اظہار کیا تھا، سابق وزیراعلیٰ پختونخوا پرویز خٹک وزارت داخلہ
کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ شفقت محمود بھی خواہش مند ہیں، واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے عمران خان سے ایک ملاقات میں خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ وزارت داخلہ کا قلمدان لینا چاہتے ہیں تاہم انہیں عمران خان نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات پر شیخ رشید ناراض ہیں اور وہ وزارتِ داخلہ لینا چاہتے ہیں۔