سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عمران خان کو فون، بڑی پیشکش کر دی

13  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان نے عمران خان کو فون کرکے انہیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے جس نامزد وزیراعظم عمران خان نے قبول کر لیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نامزد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے،

ذرائع کے مطابق اس کی تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔ عمران سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم نئی حکومت کے ساتھ نہایت قریبی اور متحرک تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ اس موقع پر عمران خان نے شاہ سلیمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ایسا دوست ہے جس نے ہمیشہ مشکل میں ہمارا ساتھ دیا، سعودی عرب کی سکیورٹی کو نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ خادم حرمین شریفین شاہ سلیمان نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔عمران خان کے نام ایک پیغام میں شاہ سلیمان نے کہا ہے سعودی عوام اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کی جانب سے بھی پی ٹی آئی عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی خوشحالی اور عمران خان کی صحت کے لیے بھی دعا کی ہے۔ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلیمان نے عمران خان کو فون کرکے انہیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے جس نامزد وزیراعظم عمران خان نے قبول کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…