اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے دوست ملک چین نے قرض فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، اب آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ عالمی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین نے پاکستان کو قرض فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب چین قرض کی صورت میں پاکستان کی مالی مدد کر رہا ہے، چین پاکستان کو گزشتہ برس بھی 5 ارب ڈالر کا قرض
دے چکا ہے، جریدے کے مطابق قرض کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چینی حکام نے پاکستان کو خسارہ کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی کہا ہے، رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات میں ادائیگیوں کے توازن کو ٹھیک کرنا پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ فنانشل ٹائم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو فوری طور پر 12 ارب ڈالر چاہئیں، چین سے حاصل کیے گئے قرض سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا حاصل ہوگا۔