قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس، تحریک انصاف نےایسا قانون ختم کرنے کا اعلان کر دیاکہ جان کر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا

13  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62اور63 ،اٹھارہویں ترمیم پر پارلیمنٹ کے اندر بحث کی ضرورت ہے،جتنی اپوزیشن مضبوط ہو اتنی ہی گورننس بہتر ہوتی ہے،اگر اپوزیشن نہیں چاہے گی تو ہم بھی حکومت نہیں چلا سکیں گے، ہم تمام بڑی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ

کوئی ڈیل یا این آر او ہو رہی ہے، الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کے درمیان ہے،احتساب کے قانون کو مزید معتبر بنانے کیلئے قانون سازی کریں گے۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پاکستان کی معزز جماعتیں ہیں جن کی ہم عزت کرتے ہیں، پارلیمنٹ چلانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر اہم کردار ادا کرنا ہو گا، امید ہے کہ اپوزیشن ہمارے تبدیلی ایجنڈے میں بھرپور ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کے اندر ایک مضبوط اپوزیشن ہمارے سامنے آئی ہے،جتنی اپوزیشن مضبوط ہو اتنی ہی گورننس بہتر ہوتی ہے،اگر اپوزیشن نہیں چاہے گی تو ہم بھی حکومت نہیں چلا سکیں گے، اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں آ کر اور حلف اٹھا کر اچھا فیصلہ کیا ہے، جس میں پاکستان کی بہتری ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تمام بڑی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی ڈیل یا این آر او ہو رہی ہے، الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کے درمیان ہے، الیکشن کمیشن نے ایک لاکھ15ہزار فارم45ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے اچھی مثال قائم کی ہے،امید ہے کہ تمام جماعتیں مل کر پارلیمنٹ کو مزید معتبر بنائیں گی،ہمارے سامنے بہت سے اہداف ہیں، جن میں معیشت، قانون کی حکمرانی اور احتساب اہم ہے،ہم احتساب کے قانون کو مزید معتبر بنانے کیلئے قانون سازی کریں گے، اٹھارہویں ترمیم میں صحت اور تعلیم کو صوبوں کے حوالے کر دیا گیا جس پر ہمارے خدشات ہیں، آئین کے آرٹیکل 62اور63 ،اٹھارہویں ترمیم پر پارلیمنٹ کے اندر بحث کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…