اسلام آباد(سی پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوازشریف اور دیگر کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا کسی پارٹی کو بنچ پراعتراض ہے؟ جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
بلکہ مکمل اعتماد ہے۔جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ سزا معطلی کی درخواست پر پہلے سماعت کریں گے کم سزا کو پہلے سنتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹرسردار مظفرعباسی نے اعتراض کیا اور کہا کہ اپیلیں پہلے سنی جائیں جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اپیل پہلے نہیں سن سکتے بلکہ سزا معطلی کی درخواست پہلے سنیں گے، اپیل اپنے نمبر پر سنی جائے گی، عدالت نے نیب کا اعتراض مسترد کردیا۔