منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

سندھ کے لوگوں کی بھی برطانیہ میں جائیدادیں ہونے کا انکشاف ،جانتے ہیں کتنے افرادکروڑپتی نکلے ؟بڑا ایکشن لے لیا گیا

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)برطانوی ریونیو اینڈ کسٹمز کے ادارے ایچ ایم آر سی کی جانب سے معاہدے کے تحت سندھ سے تعلق رکھنے والے700 افراد کی برطانیہ میں غیرمنقولہ جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کے بعد لارج ٹیکس پیئریونٹ کراچی، ریجنل ٹیکس آفس2، ریجنل ٹیکس آفس 3 کراچی کے علاوہ ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد اور سکھر نے350 افراد کونوٹس جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے بیشترافرادنے براہ راست یا اپنے وکلا کے توسط سے جاری کردہ نوٹس پر اپنا موقف پیش کرنے کے لیے مذکورہ ٹیکس دفاتر سے رجوع کرلیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ معلومات پاکستان اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں یکم جولائی سے تجرباتی بنیادوں پر شروع ہونے والے آٹومیٹک ایکس چینج آف انفارمیشن سسٹم کے تحت فراہم کی گئی ہیں اور مذکورہ معلومات جولائی کے دوسرے ہفتے میں فیڈرل بورڈآف ریونیو کو فراہم کردی گئی تھیں لیکن پاکستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے آپریشنل ہونے کی وجہ سے موصول شدہ معلومات کی روشنی میں ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کی مدت ختم ہونے کے بعدمزید کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے ماتحت اداروں کی جانب سے 31 جولائی 2018 تک جاری رہنے والی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں تاہم ایسے افراد کو متعلقہ ٹیکس دفاتر میں اپنی نشاندہی شدہ جائیدادوں کواسکیم میں ظاہرکرنے کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی اور اسکیم سے استفادہ نہ کرنے والوں کواپنی ذرائع آمدن ظاہر کرنے کے علاوہ دیگر کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 176کے تحت نوٹسز جاری کرنے کے بعد شق114 اور شق116 کے تحت 3 علیحدہ علیحدہ نوٹسز جاری گئے ہیں۔

شق 176 کے تحت جاری کردہ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ برطانوی ادارے ہرمیجسٹی ریونیو اینڈ کسٹمز (ایچ ایم آرسی) نے ایف بی آر کومعلومات دی ہے کہ آپ کی برطانیہ میں غیرمنقولہ جائیداد ہے جس کی گزشتہ 3سال میں کرایے کی مد میں ہونے والی آمدنی کا بھی ذکر ہے لہذا اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ شق114کے تحت نوٹس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے بارے میں استفسار کیا گیا ہے جبکہ شق116کے تحت نوٹس میں ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع نہ کرانے سے متعلق استفسار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ میں جن افراد کی غیرمنقولہ جائیدادوں کی نشاندہی ہوئی ہے ان میں بیشتر بڑے تاجر، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز یا ڈائریکٹرز ہیں۔ اس ضمن میں پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ فورم کے چیئرمین شعبان الہی نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ ایف بی آر کے ماتحت اداروں نے ان لوگوں کو بھی نوٹسز جاری کردیے ہیں جنھوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں پہلے سے ہی اپنی غیرملکی جائیدادوں کو ظاہر کیا ہوا ہے۔

ایف بی آر کو ان لوگوں کو نوٹس بھیجا جانا چاہیے جنھوں نے اپنی غیرملکی جائیداد کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا اور ایمنسٹی اسکیم سے بھی استفادہ نہیں کیا، ان سے تفتیش ضرورکی جائے لیکن وہ افراد جنھوں نے ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ نہیں کیا لیکن اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں اپنی غیرملکی جائیدادوں کو ظاہر کیا ہے انھیں نوٹسز ارسال کرنا ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے لہذا ایف بی آر حکام کو نوٹسز ارسال کرنے سے قبل نوٹسز ارسال کرنے کا میکانزم ترتیب دینا چاہیے تاکہ نوٹس صرف ان لوگوں کو بھیجا جائے جو قانون کی خلاف ورزی کے حقیقی معنوں میں مرتکب ہوئے ہیں لہذا ایف بی آر کے اعلی حکام اس اہم معاملے پر توجہ دیتے ہوئے نوٹس ارسال کرنے کا موثراور شفاف میکانزم ترتیب دیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…