اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی بڑی خواہش پوری ہونے کا امکان ،الیکشن کمیشن کی طرف سے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دیے جانے کاامکان۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے اکتوبرمیں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ،اکتوبرمیں 25 سے زائد حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ تارکین وطن انتخابات سے پہلے
ویب سائٹ پرخودکو رجسٹرڈ کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق 70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کوووٹ رجسٹرڈکرانے کی سہولت ہوگی۔ووٹ کی سہولت کا مقصد اوورسیز ووٹنگ کاتجربہ کرناہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مستقل بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت دینے کافیصلہ تجربے کے بعد ہوگا۔واضح رہے کہ حالیہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو یہ سہولت حاصل نہیں تھی۔