واشنگٹن(آئی این پی) پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکا نے پاکستان کا ملٹری ٹریننگ پروگرام معطل کردیا،امریکی وزیر دفاع نے ملٹری ٹریننگ پروگرام معطلی کی مخالفت کر دی، ٹرمپ انتظامیہ کا یہ قدم پاک امریکا تعاون اوربھروسہ کی فضاکو ختم کرسکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری تاحال برقرارہے،
امریکا نے پاکستان کا ملٹری ٹریننگ پروگرام معطل کردیا، امریکا نے پاکستان کو یو ایس نیول وار، نیول اسٹاف کالج، سائبر سکیورٹی کے پروگرامز سے بھی فارغ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے خفیہ طور پرپاکستانی فوج کے افسران کی ٹریننگ اور ایجوکیشن پروگرام کومعطل کردیاہے۔ اس سال ملٹری ٹریننگ اور ایجوکیشن پروگرامز کے تحت 66 پاک آرمی افسران نے امریکا آنا تھا۔ رواں سال ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا نے پاکستان کویوایس نیول وار ، نیول سٹاف کالج، سائبر سکیورٹی کے پروگرامز سے بھی فارغ کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیردفاع جمیز میٹس نے ٹرمپ کے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کوختم کرنے سے پاک امریکا تعلقات کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا یہ قدم پاک امریکا تعاون اوربھروسہ کی فضاکو ختم کرسکتا ہے۔ پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکا نے پاکستان کا ملٹری ٹریننگ پروگرام معطل کردیا،امریکی وزیر دفاع نے ملٹری ٹریننگ پروگرام معطلی کی مخالفت کر دی، ٹرمپ انتظامیہ کا یہ قدم پاک امریکا تعاون اوربھروسہ کی فضاکو ختم کرسکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری تاحال برقرارہے، امریکا نے پاکستان کا ملٹری ٹریننگ پروگرام معطل کردیا