جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو اہم پیشکش،بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو بھی دعوت دی جائیگی،پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیاجائیگا،عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے جبکہ باقی 4 نشستیں چھوڑ دیں گے،

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کرلئے ہیں، اعلان (آج) کردیا جائے گا،ہمارا سب سے پہلا ٹارگٹ معیشت اورروز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے،پی ٹی آئی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں 14 اگست کی شام بلایا گیا ہے۔بنی گالہ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائیگی،شہبازشریف،بلاول بھٹو، خورشید شاہ کو بھی دعوت دی جائیگی،پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اپوزیشن کے جو بھی مطالبات ہیں ان پر غور و فکر کیاجائیگا،اس حوالے سے عمران خان بھی کہہ چکے ہیں اپوزیشن کی ہر ڈیمانڈ پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میانوالی کی نشست رکھیں گے جبکہ باقی 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکرکاعہدہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رہے گا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے 3 نام فائنل کرلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (آج) اتوار کو ڈپٹی سپیکرکیلئے نام فائنل کردیا جائے گا،وزیراعظم کے انتخاب میں ہم 180 سے زیادہ ووٹ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں سب سے اہم ادارہ پارلیمنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود ایوان کوایک گھنٹے کیلئے جواب دیا کریں گے،پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلا ٹارگٹ معیشت اورروز گار کے مواقع پیدا کرنا ہے،

اس حوالے سے اسد عمر مختلف مالیاتی اداروں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائش گاہ سے متعلق سیکیورٹی ایشوز ہیں،سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد بتایا جائیگا کہ وہ کہاں رہیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس،گورنرہاؤسز، چیف سیکریٹری ہاؤسزکے اخراجات میں کمی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس 15اگست کوہوگا،جبکہ پی ٹی آئی کی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں 14 اگست کی شام بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرمشاورت ہوئی،وزیر اعلیٰ کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…