ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اربوں ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک ) منصوبے کے ساتھ پاکستان کا قرضوں میں گھرنے کا خطرہ ؟حقیقت کیا ہے؟ چینی اخبار کی رپورٹ

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی میڈیا کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر تنقید سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نقصان نہیں پہنچے گا۔چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مختلف مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شائع مضامین میں کہا گیا تھا کہ اربوں ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک ) منصوبے کے ساتھ پاکستان کا قرضوں میں گھرنے کا خطرہ ہے

تاہم اس مضحکہ خیز کہانیوں کے مبینہ طور پر شکار ہونے والے ملک پاکستان اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اگرچہ اس معاملے پر بہت تنازع ہے لیکن اس منصوبے کا اندازہ کرنے کے لیے سب سے زیادہ قابل پاکستان کے لوگ ہیں اور سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ (بی اینڈ آر) انیشی ایٹو کا سب سے اہم حصہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے آگلے ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ وہ مہنگے ہونے پر تنقید کا سامنا کرنے والے کسی چینی بی اینڈ آر منصوبے پر دوبارہ گفت شنید کریں۔دوسری جانب پاکستانی ذرائع ابلاغ نے وزارت منصوبہ بندی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے فوری طور پر حکومت پر کوئی قرضے کا دباؤ نہیں ڈالیں گے کیونکہ ان منصوبوں کو ایک جامع فنڈنگ پیکج کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین اور پاکستان کو مغربی میڈیا کی جانب سے جان بوجھ کر پھلائی جانے والی اشتعال انگیزی کے خلاف چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ دونوں ممالک کو اربوں ڈالر کے منصوبے کے ذریعے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے روابط کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ چین کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی میڈیا کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر تنقید سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…