اسلام آباد(آن لائن) پختونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ اس وقت لگاؤں گا جب ملک میں پشتون، سرائیکی اور سندھی زندہ باد ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے ہفتہ کے روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی سالمیت سخت خطرے میں ہے اور تمام پارٹیوں سے ایک فیڈریشن بنتی ہے ۔
لہذا ہر ایک کو ایک جیسا حق دیا جائے لیکن یہاں پرکچھ لوگ فیڈریشن کی ساکھ کو ردی کے کاغذ کی طرح ایک طرف اٹھا کر پھینک دیتے ہیں جس سے ملک میں فیڈریشن بالکل چل ہی نہیں سکتی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاکستان زندہ باد کہنے سے کچھ نہیں ہو گا جب تک ملک میں پشتون ، سرائیکی اور سندھی زندہ باد نہیں ہو جاتے ہیں ۔