منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کا ایک اور وار ،چینی انجینئرز کی گاڑی پر خود کش حملہ

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دالبندین (سی پی پی)بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ایک مسافر بس کے قریب خود کش دھماکے میں 7افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں بس کاڈرائیور، 3غیرملکی باشندے اور3ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں ،دھماکے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خودکش حملہ آور نے جسے نشانہ بنانے کی کوشش کی وہ سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس تھی۔تفصیلات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے مسافر بس کے قریب آنے کی کوشش کی۔

تاہم وہ بس سے کچھ فاصلے پر ہی دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوئے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خودکش حملہ آور نے جسے نشانہ بنانے کی کوشش کی وہ سیندک منصوبے کے ملازمین کی بس تھی ،دھماکے کی شدت سے ائیر پورٹ کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ۔کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی نے بتایا کہ دھماکے کا نشانہ بننے والی بس سیندک منصوبے کے ملازمین کو لے کر دالبندین ایئرپورٹ کی طرف جارہی تھی کہ دالبندین سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکا بس سے کچھ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا، تاہم کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے ملازمین زخمی ہوئے۔کمشنر کوئٹہ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں منصوبے کے 3 غیر ملکی ملازمین اور 3 ایف سی اہلکار شامل ہیں۔دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق سیندک منصوبے میں کام کرنے والے ملازمین کی بس جیسے ہی دالبندین ائیرپورٹ پہنچی، خود کش حملہ آور نے گاڑی بس سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور اور3 غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فور طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، مزید تحقیقات سکیورٹی ادارے کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تینوں غیر ملکیوں کا تعلق چین سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…