منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں پڑ گئی توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رہنما و سینئر اینکر پرسن عامر لیاقت کیخلاف سپریم کورٹ میں نجی ٹی وی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی گئی تھی ۔ جس پر عدالت نے عامر لیاقت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی عدم حاضری پر کہا ہے کہ

کیوں نہ عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا جائے ، چیف جسٹس نے مزید کہا ہے کہ ایک ایسا شخص جسے یہ معلوم نہیں کہ پبلک فورم پر کب اور کیا بولنا ہے ؟ کیا ایسے شخص کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے ؟عام لوگوں کو ٹی وی پر کیا سکھایا جارہا ہے ؟ چیف جسٹس نے عامر لیاقت کے ایک پروگرام کا ایک کلپ بھی چلوایا جس میں انہوں نے نجی ٹی وی کے مالک کیخلاف بھی توہین آمیز زبان بھی استعمال کی تھی ۔ چیف جسٹس نے عامر لیاقت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے توہین عدالت الفاظ کس کیلئے استعمال کیے؟ عامر لیاقت نے چیف جسٹس کے سامنے بولنے کی کوشش کی تو چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ اسٹیج پر نہیں کھڑے ، عدالت میں ڈرامہ نہیں چلے گا ۔ عدالت میں غلط بیانی اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر عامر لیاقت حسین کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ نے عامر لیاقت حسین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ دو ہفتوں میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی اور کیس کی مزید سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی لیکن پی ٹی آئی رہنما طلبی کے باوجود چیف جسٹس کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔گذشتہ روز عدالت نے نفرت انگیز تقاریر کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے سے متعلق کیس میں عامر لیاقت حسین کو عدم حاضری پر 20 ہزار جرمانہ جرمانہ عائد کیا جب کہ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ

عامر لیاقت جرمانہ کی رقم ڈیموں کی تعمیر کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال میں غیر قانونی تعیناتی کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ بہت سے مسائل پمز ہسپتال میں حل ہوگئے ہیں‘ پمز کے کچھ ایشوز ہیں جو نئی حکومت کے آنے کے بعد دیکھیں گے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں پمز ہسپتال میں غیر قانونی تعیناتی

کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ہم نے جواب جمع کرایا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ تعیناتیاں ٹھیک نہیں ہوئی تھیں ڈاکٹر وقار آفتاب نے اسلام آباد کی خدمت کی ہے ڈاکٹر وقار آفتاب نے بتایا کہ پمز ہسپتال میں تین پروجیکٹ مکمل کئے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ہفتہ یا اتوار کو پمز کے دورے پر جاسکتے ہیں بہت سے مسائل پمز ہسپتال میں حل ہوگئے ہیں اسلام آباد کے شہریوں کو اب طبی سہولتیں بہتر مل رہی ہیں

پولی کلینک میں ابھی تک مسائل ہیں۔ ہم ڈاکٹر وقار کو پولی کلینک کا بھی پروجیکٹ دے دیتے ہیں ہسپتالوں کی حالت اب بہتر ہورہی ہے۔ پمز کے کچھ ایشوز ہیں جو نئی حکومت کے آنے کے بعد دیکھیں گے۔سپریم کورٹ نے پمز ہسپتال میں غیر قانونی تعیناتی کیس کی سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…