اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رازداری کا خیال کیوں نہیں رکھا، سب کے سامنے ووٹ کیوں ڈالا؟الیکشن کمیشن نے کپتان کو بڑا سرپرائز دیدیا، عمران خان کا جواب مسترد، بیان حلفی جمع کرانیکی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے رازداری کا خیال نہ رکھتے ہوئے سب کے سامنے ووٹ ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان سے بیان حلفی
طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اس معاملے پر بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سردار ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ سردار ایاز صادق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن مہم کے دوران سیاسی مخالفین کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر روکا گیا تھا۔ ۔