بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان فیصلوں پر عملدرآمد نہ کراسکے توکیا کام کرنا پسند کرینگے؟ اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ممکنہ طور آئندہ حکومت کے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ 3 ماہ سے ماہانہ 2 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے۔ اسلام آباد سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ تمام تر تنازعات کے حل سے پاکستانی معیشت میں مثبت نتائج سامنے آئیں گے تاہم انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ سیاسی حکومت افغانستان سے متعلق فیصلے میں خود مختار نہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے بتایا کہ واشنگٹن نے پی ٹی آئی کے تحفظات دور کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا، جس میں افغانستان میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنا شامل ہے۔ اسدعمر کا کہنا تھا کہ ’5 سال قبل جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آئی تھی تب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سالانہ تھا لیکن 12 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور خسارہ ماہانہ کی بنیادوں پر ہو رہا ہے اورمذکورہ اشاریے مثبت نہیں، حکومت کے لیے ضروری ہوگا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے چاہئیں عمران خان اپنے فیصلے پر کام کریں گے، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ‘ہم یہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے اور اگر عمران خان کا کوئی کنٹرول نہیں ہوگا تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما نے تسلیم کیا کہ ‘فوج، پاکستان کا مضبوط ترین ادارہ ہے جس نے اپنے دائرکار کو سول اداروں تک وسعت دی۔انہوں نے کہا کہ ’حکومت کو اس خوبی کا بہترین فائدہ اٹھانا چاہیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں افغانستان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا وعدہ کیا لیکن امریکی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے انہیں ایسا نہ کرنے پر آمادہ کیا۔اسد عمر نے واضح کیا کہ دنیا اور خاص طور پر امریکا کے ساتھ تعلقات کا انحصار افغانستان کے معاملات پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پاکستان کے لیے کلیدی مسئلہ ہے جس کو فوری طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے‘۔اسد عمرنے واضح کیا کہ عمران خان اور امریکی سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے خوشگوار ماحول کے تناظر میں اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پڑوسی ممالک سے خوشگوار تعلقات قائم کرے گی اور امریکا کے ساتھ نئے خطوط پر تعلقات کو پروان چڑھائے گی۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا چین کے ساتھ مزید بہتر تعلقات قائم کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…