اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان، فضل الرحمن، ایاز صادق اور پرویز خٹک کا الیکشن مہم کے دوران ناشائستہ زبان استعمال کرنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نےفیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مہم کے دوران عمران خان، فضل الرحمن، ایاز صادق اور پرویز خٹک کی جانب سے سیاسی مخالفین کے خلاف ناشائستہ زبان کے معاملہ کا نوٹس لیا تھا اور اس حوالے سے ان رہنمائوں سے جواب طلب کیا تھا۔ ان رہنمائوں کی
جانب سے الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری جواب طلب کیا تھا اور آج اس معاملے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، فضل الرحمن، ایاز صادق اور پرویز خٹک کے خلاف الیکشن مہم کے دوران ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر غیر مشروط معافی طلب کرنے پر وارننگ دیتے ان رہنمائوں کی غیر مشروط معافی کی درخواست قبول کر تےہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔