جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے کے پی کے کےلئے ایک غیر معروف اور ڈھیلے ڈھالے محمود خان کو سی ایم بنانے کا فیصلہ کر لیا‘ پنجاب میں وزیراعلیٰ کون ہوگا؟کیاعمران خان خوفزدہ ہوگئے ہیں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج سے جوائنٹ اپوزیشن نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کر دی‘ آج سات جماعتوں کے نمائندوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج بھی کیا‘ نعرے بازی بھی کی اور الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار بھی کیا جبکہ ایم ایم اے اور اے این پی نے کے پی کے اور بلوچستان میں سڑکیں بلاک کر دیں جس کی وجہ سے بنوں‘ صوابی‘ قلات‘ مستونگ‘ خضدار‘ نوشکی‘ خاران‘ تفتان اور کوئٹہ میں ٹریفک بند رہی‘ آج احتجاج کا پہلا دن تھا‘

یہ احتجاج نہ جانے کب تک جاری رہے اور نہ جانے کب تک کون کون سی سڑک بند رہے گی۔ آپ اس قوم کا المیہ دیکھئے2013ء کے الیکشن کے بعد یہ احتجاج عمران خان کر رہے تھے اور میاں نواز شریف اسے غیر قانونی قرار دے رہے تھے اور آج ن لیگ‘ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی عمران خان کی جگہ کھڑی ہے اور عمران خان کی جماعت ن لیگ جیسے جواب دے رہی ہے، آپ المیہ دیکھئے صرف چہرے اور پوزیشنیں بدل رہی ہیں‘ موقف سیم ہیں‘ بس ایک چیز مستقل ہے اور وہ چیز عوام اور ان کے دکھ ہیں‘ 2018ء تک عوام عمران خان کے احتجاج کا وکٹم رہے اور یہ آج سے متحدہ اپوزیشن کے ہاتھوں خوار ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ کل وہ ٹریفک بلاک کرتے تھے اور آج سے ان لوگوں نے سڑکوں سے دھاندلی کا بدلہ لینا شروع کر دیا‘ ان سڑکوں‘ اس عوام اور اس ٹریفک کا کیا قصور ہے‘ آپ نے جو بھی کرنا ہے آپ پارلیمنٹ میں جا کر کریں عوام کی زندگی کو کیوں اجیرن بنا رہے ہیں۔ عوام کہاں جائیں‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہو گا جبکہ اپوزیشن نے آج مطالبہ کر دیا، نتائج نہیں مانتے، چیف الیکشن کمیشن مستعفی ہوں، کیا یہ مطالبات جائز ہیں‘ آج کا احتجاج غیر منظم‘ ڈائریکشن لیس اور لیڈر لیس تھا‘ ایجنڈا اور ہدف بھی کلیئر نہیں تھا‘ کیا اپوزیشن سپرٹ کے اس فقدان کے ساتھ اپنے مطالبات منوا لے گی اور عمران خان نے کے پی کے کیلئے ایک غیر معروف اور ڈھیلے ڈھالے محمود خان کو سی ایم بنانے کا فیصلہ کر لیا‘ پنجاب میں بھی ایک ایسا ہی سی ایم آئے گا‘ کیا عمران خان مضبوط اور مشہور سی ایمز سے خوفزدہ ہیں‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…