جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت یوسفزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا کیونکہ ۔۔جانتے ہیں انکے حلقے میں ایسا کیاہوا تھاجو اتنا بڑا قدم اٹھانا پڑا؟

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی) شانگلہ میں خواتین ووٹرز کے کم ٹرن آوٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختون خوا کے علاقے شانگلہ میں خواتین ووٹرز کے کم ٹرن آوٹ کے باعث امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے پی کے 23 شانگلہ میں خواتین ووٹرز کے 10 فیصد سے کم ٹرن آوٹ کے معاملہ کی سماعت کی۔

درخواست گزار اور کامیاب امیدوار دونوں کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن جیتنے والے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے اس سے جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی گئی۔پی کے 23 شانگلہ سے تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی کامیاب ہوئے ہیں۔ اس حلقے میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد 86 ہزار 698 ہے لیکن الیکشن میں صرف ساڑھے 3 ہزار خواتین نے ووٹ ڈالے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…