جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین میں پھنسے مسافروں کے مسئلے پر چیف جسٹس کا دھماکہ خیز حکم،شاہین ائیر لائن کو فی مسافر کتنی ادائیگی دینے کا کہہ دیا؟جان کر آپ بھی جسٹس ثاقب نثار کو دعائیں دینگے

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں چائنہ میں پھنسے پاکستانی مسافروں کی واپسی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مسافروں کو شدید ذہنی تکلیف ہوئی ہے ان کے اخراجات بھی شاہین ائیر لائن کو ادا کرنے ہوں گے ، بتایا جاے مسافروں کو کتنی امدادی رقم دیں گے، منگل کے روز چین میں پھنسے پاکستانی مسافروں کی واپسی سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت شاہین ائیر لائن کے سی او عدالت میں پیش ہوے تو چیف جسٹس نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ماشااللہ بہت انگریزی بولتے ہیں جس پر شاہین ایئر لائن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اردو سمجھ سکتا ہوں بول نہیں سکتا، بدقسمتی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ متاثرین کو کیا ہرجانہ ادا کرینگے، متاثرین کو امداد کی فراہمی تک آپ باہر نہیں جائینگے، شاہین ایئر لائین کے سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل کرینگے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شاہین ایئر لائین اربوں روپے کی ڈیفالٹر ہے، شاہین ایئر لائین نے ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شاہین ایئر لاین کو فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی وارننگ دی گئی تھی، ایئر لائن کو اپنے رویے کی وجہ سے چائنہ والے ایشو کا سامنا کرنا پڑا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مسافروں کو شدید ذہنی تکلیف ہوئی ہے ان کے اخراجات بھی شاہین ائیر لائن کو ادا کرنے ہوں گے ، بتایا جائے مسافروں کو کتنی امدادی رقم دیں گے۔ ائیر لائن کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی کہ پچاس لاکھ روپے ادا کر سکتے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ تین دن ائیرپورٹ پر بیٹھنا غیر معمول اذیت ہے، مسافر کو ایک ایک لاکھ روپے ادا کرنے چاہیں۔

اس پر شاہین ایئر لائن کے سربراہ نے کہا کہ فنانس ڈپارٹمنٹ سے پوچھ کر بتا سکتا ہوں، ائیر لائن کے وکیل نے کہا کہ مسافروں کے اخراجات شاہین ائیر لائن نے اٹھائے، تو چیف جسٹس بولے کئی مسافروں نے ادھار لیے اور بعض اخراجات سفارتخانے نے بھی کیے، سول ایوی ایشن کیساتھ تنازعات سے تحریری طور پر آگاہ کریں، سربراہ شاہین ایئر لائن کا کہنا تھا کہ آپ سے التجا ہے ایوی ایشن انڈسٹری کا کچھ کریں، چیف جسٹس نے کہا کہ ایوی ایشن کے معاملات دیکھ رہے ہیں، بعد ازاں کیس کی مزید سماعت بیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…