پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کی جانب سے کتنی بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن روکے جارہے ہیں؟کھلبلی مچ گئی،حکومت بنانا ناممکن ہوگیا

datetime 6  اگست‬‮  2018

اسلام آباد( آئی این پی ) الیکشن کمیشن کی جانب سے ممکنہ طور پر پاکستا ن تحریک انصاف کی کامیابی والے 13حلقوں کے نوٹیفیکیشن روکے جانے پر پی ٹی آئی کے لئے حکومت سازی کے لئے نمبر پورے کرنا در د سر بن گیا ، تحریک انصاف کی کامیابی والے قومی اسمبلی کے4 اور پنجاب اسمبلی کے 6حلقوں کے نوٹیفیکیشن روکے جانے کا امکان ہے ،تحریک انصاف کے ترجمان نے بھی انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے22 حلقوں کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان ہے ، جن میں سے 18 حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز عدالتوں میں مقدمات کے زیرالتوا ہونے کی وجہ سے جاری نہیں ہو سکیں گے ، 22حلقوں میں سے 13حلقوں پر میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108سے فرخ حبیب ، این اے 131سے عمران خان ، این اے 131سے سردار طالب نکئی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکے جانے کا امکان ہے ، پر ویز خٹک کی کامیابی والے تین حلقوں این اے 25،پی کے 64 اور61 کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیس کے فیصلے سے مشروط ہیں، پنجاب اسمبلی کے لئے تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حلقوں حلقہ پی پی 17، پی پی 76پی پی 91، پی پی123پی پی 128،پی پی 129،پی پی 177کے نوٹیفیکیشن بھی روکے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی کے 6اور قومی اسمبلی کے چار حلقوں کے نوٹیفیکیشن روکے جانے پر تحریک انصاف کے حکومت سازی کے لئے نمبر گیم پوری کرنا مشکل ہو تا جا رہا ہے ، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی حلقوں کے نتائج روکے جانے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے چیف جسٹس سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے ۔پی ٹی آئی کے ترجمان انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں تعطل سے انتقال اقتدار موخر ہونے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…