لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن )کے رہنما ،سابق وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں نمبر گیم حوصلہ افزا ہے اور انشااللہ حکومت بنائیں گے،پنجاب میں حمزہ شہباز ہی وزیر اعلی ہوں گے،مرکز میں مختلف جماعتوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اوربڑا بریک تھروہوگا۔ مرکزی سیکرٹریٹ
میں منعقدہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کو واضح برتری حاصل ہے اور انشا اللہ ہم حکومت بنانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی میں بھی مختلف جماعتوں سے جاری بات چیت میں بڑا بریک تھرو ہوگا ۔