پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کا مقابلہ اپوزیشن نہیں بلکہ کس سے ہوگا؟سہیل وڑائچ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کا مقابلہ لوگوں کو ان سے وابستہ توقعات سے ہوگا اور اگر پہلے 100 دن کے دوران عمران خان نے خود سے وابستہ توقعات 50 فیصد بھی پوری کردیں تو یہ ان کی بہترین پرفارمنس ہوگی۔سہیل وڑائچ کی گفتگو،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا سپیکر کا عہدہ باوقار ہے اور اس کیلئے باوقار بندہ ہی ہونا چاہیے ، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں اور سلجھی ہوئی شخصیت ہیں وہ ہاﺅس کو بہتر طور پر چلائیں گے۔

عمران اسماعیل سندھ میں پی ٹی آئی کا چہرہ ہیں ان کا حق ہے کہ انہیں گورنر بنایا جائے ۔عمران خان کا بھی حق ہے کہ وہ وزیر اعظم بنیں۔ عمران خان سے لوگوں کی توقعات بہت زیادہ ہیں، پہلے 100 دن کے دوران عمران خان کا مقابلہ انہی توقعات سے ہے، اگر وہ 50 فیصد بھی توقعات پوری کردیتے ہیں تو یہ بہترین پرفارمنس ہوگی اور اگر وہ چند فیصد ہی کام کرپائے تو یہ ان کی ناکامی ہوگی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں آج وزیر اعظم کے عہدے کیلئے عمران خان کو نامزد کردیا گیا ہے۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کراچی کے مفاد میں ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مفاد میں ایم کیوایم کیساتھ اتحاد کیا،مجبوری میں نہیں انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے کیلئے معاہدہ کیا ہے،کوشش ہوگی کہ سندھ اورکراچی کی صورت حال کو بہتر کیا جائے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ معاہدہ مجبوری نہیں بلکہ شہر کے مفاد میں ہے، مفاہمتی یادداشت کو میں نے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…