اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مجھے یہ عہدہ بھی قبول نہیں ،پرویز خٹک نے عمران خان کی شاندار پیشکش ٹھکرادی، جانتے ہیں اگر پرویز خٹک یہ آفر قبو ل کر لیتے تو پورے ملک پر ان کا کنٹرول ہوتا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں جاری ہے جس میں عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کیلئے نامزد کردیا گیا ہے ۔ اجلاس میں  شاہ محمود قریشی کو سپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ  شاہ محمود قریشی اس عہدے سے ناخوش ہیں،شاہ محمود قریشی ابھی بھی وزیر اعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔

وہ چاہتے ہیں کہ فی الحال عارضی طور پر کسی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے اور 90 دن میں جو ضمنی الیکشن ہو گا، اس ضمنی انتخاب میں کامیاب ہو کر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان بالکل ختم ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے لیے دو نام زیر غور تھے جن میں شاہ محمود قریشی اور عارف علوی شامل ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی کو کافی باتیں سننا پڑتی ہیں اور اس کے لیے کسی ایسے نام کی ہی ضرورت ہے جو حکومت کا دفاع بھی کر سکے اور اپوزیشن کی بات بھی سن سکے ، اس عہدے کے لیے میرے خیال سے عارف علوی کا نام قدرے بہتر تھا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کے عہدےکے لیے عمران اسماعیل کا نام سامنے آ رہا ہے ، گورنر سندھ کےلیے عمران اسماعیل ایک اچھا نام ہے ، وہ قدرے مہذب اور ڈیسنٹ آدمی ہیں، لیکن میرا خیال ہے کہ عمران اسماعیل بھی گورنر سندھ بننا نہیں چاہیں گے۔ محمد مالک نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ  عمران خان نے پرویز خٹک کو صدر بننے کی پیشکش کی تھی ، لیکن پرویز خٹک نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…