پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’یہ چوری کا،حرام کا، ناپاک پیسہ ہے، ہضم کرنے نہیں دینگے‘‘ چیف جسٹس نے جعلی بینک اکائونٹ سکینڈل میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل کو وارننگ دیدی

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’’یہ چوری کا،حرام کا، ناپاک پیسہ ہے، ہضم کرنے نہیں دینگے، اگر ثابت ہو گیا تو چھوڑیں گے نہیں‘‘سپریم کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو انکوائری کا حصہ بننے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج جعلی بینک اکائونٹس سے متعلق کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت میں پیش ہوئے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن کےنام کیس میں آئے ہیں وہ انکوائری میں شامل ہو کر کلیئر کرائیں، ڈی جی ایف آئی اے نے کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنوایا تو کارروائی ہوگی۔جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ 29لوگوں کےنام سے اکائونٹس کھلے ہیں، کچی آبادی کے مکین عمیر کے نام کے اکاؤنٹس میں کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، اومنی گروپ ہویاجوبھی گروپ ان کا جواب چاہتے ہیں۔اس موقع پر آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ مقدمےمیں بہت سے لوگ بدنام کیے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ آپ کس کی جانب سے پیش ہو رہے ہیں؟جس پر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں ، میرا وکالت نامہ عدالت میں جمع ہے، عدالت مقدمے کی پبلسٹی روکے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اتنی پبلسٹی تو ملے گی جتنی ہم دیں گے،کیا ایف آئی اے کو معاملے کی انکوائری کااختیار نہیں؟فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ پہلے دیکھا جائے کیا سرزد ہوا ہے، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا شور ڈالا ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تحقیقات ہوں۔جسٹس عمر عطاء بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ان اکاؤنٹس میں جو پیسہ ہے وہ بلیک منی کا ہے،

آسان الفاظ میں یہ پیسہ چوری کا ہے، حرام کا ناپاک پیسہ ہے، ہم اس پیسے کو ہضم کرنے نہیں دیں گے،اگر ثابت ہو گیا تو چھوڑیں گے نہیں۔جس پر اگر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہو گا؟چیف جسٹس نے کہا کہ ثابت نہ ہو سکا تو آپ کے مؤکل کو دیانت داری کا سرٹیفکیٹ دیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بشیر میمن اور ان کی ٹیم نے بلاوجہ کسی پر الزام لگایا تو پاکستان میں نہیں رہے گا،

ایف آئی اے کے غلط کام کو سپورٹ نہیں کریں گے۔دورانِ سماعت کمرۂ عدالت میں بینک کی سابق ملازمہ اپنے ڈیڑھ سال کے بچے کے ساتھ پیش ہوئیں۔بینک کی سابق ملازمہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے، میرے گھرپولیس آئی، رات 12بجے تک دھمکانے کی کوشش کی۔بینک ملازمہ نے عدالت سے مزید کہا کہ میرے گھر تھانہ گلستان جوہر کی پولیس آئی تھی،

جس نے کہا کہ گرفتار کرنے کا حکم ہے، مگر نرمی برت رہے ہیں۔عدالت نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو آدھے گھنٹے میں طلب کر لیا، چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل آئی جی سندھ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پولیس کا اقدام درست ہونے کا جواز پیش کر رہے ہیں، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلا کر آپ کے خلاف انکوائری کراتے ہیں،کل پورا تھانہ عدالت میں موجود ہو۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایڈیشنل آئی جی سندھ سے مکالمے میں استفسار کیا کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں یا حکومت کے؟عدالت نے اومنی گروپ کی اسپانسر مجید فیملی کو13اگست آئندہ پیر کو طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…