منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ حاصل کرنے کی دوڑ، تحریک انصاف میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،پرویز خٹک کے عاطف خان پر سنگین الزامات ،عمران خان نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 5  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کا عاطف خان پر وزیراعلیٰ بننے کے لئے میڈیا میں لابنگ کا الزام ، عمران خان نے عاطف خان کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا جبکہ پرویز خٹک ، علی امین گنڈا پور، ڈاکٹر حیدر علی اور اسد قیصر کو صوبائی نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی کی نشستیں رکھنے کا حکم دیدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے معاملے پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی سے بیک وقت منتخب ہوئے والے رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی نشستیں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے پرویز خٹک ، علی امین گنڈا پور اسد قیصر اور حیدر علی کو صوبائی نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی کی نشستیں رکھنے کا حکم دیا گیا جبکہ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے الزام عائد کیا ہے کہ عاطف خان وزیر اعلیٰ بننے کے لئے میڈیا کے ذریعے لابنگ کر رہے ہیں عاطف خان نے الزام کی تردید کر دی ہے تاہم مزید بد مزگی سے بچنے کے لئے تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے عاطف خان کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا ہے۔ پرویز خٹک نے وزیرا علیٰ خیبر پختو نخوا کیلئے محمود خان اور شاہ فرمان کے ناموں کی تجویز دی ہے اور عمران خان نے محمود خان کے نام پر مشاورت کے لئے سینئر پارٹی رہنماؤں سے رائے طلب کر لی ہے تاہم وزیر اعلیٰ کے نام کا حتمی فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔   سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کا عاطف خان پر وزیراعلیٰ بننے کے لئے میڈیا میں لابنگ کا الزام ، عمران خان نے عاطف خان کو میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا جبکہ پرویز خٹک ، علی امین گنڈا پور، ڈاکٹر حیدر علی اور اسد قیصر کو صوبائی نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی کی نشستیں رکھنے کا حکم دیدیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…