ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

وہ 2 باتیں جن کی وجہ سے عمران خان پاکستان کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے، بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے وہ بات بتا دی جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے وفاقی حکومت بنانے جا رہی ہے، اس کے علاوہ پنجاب میں بھی متوقع طور پر تحریک انصاف کی حکومت بنتی نظر آ رہی ہے دوسری جانب خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت سے تحریک انصاف حکومت بنا رہی ہے۔ تحریک انصاف کی اس جیت کو اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا ہے اور بعض حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے،

تحریک انصاف کی جیت کے حوالے سے ایک عالمی خبر رساں ادارے نے ایسی وجہ بتائی ہے جو اس کے مخالفین کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا، رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کی وجہ ایک ایپلی کیشن تھی جس میں پانچ کروڑ سے زائد ووٹروں کا ڈیٹا موجود تھا، اس ایپلی کیشن اور اس کے ڈیٹابیس کو تحریک انصاف نے انتخابات سے قبل اور انتخابات کے دن ووٹروں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب الیکشن کمیشن کی انتخابات کے دن ایس ایم ایس سروس تعطل کا شکار ہوئی، جس کے ذریعے ووٹر اپنے حلقے کی معلومات حاصل کر سکتے تھے، اس وقت تحریک انصاف اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے حامیوں کو ان کے حلقے کی معلومات دیتی رہی اس طرح تحریک انصاف کے زیادہ سے زیادہ ووٹرز پولنگ سٹیشنز تک پہنچے اور انہوں نے ووٹ کاسٹ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ دوسری جماعتوں کے حامی ووٹر الیکشن کمیشن کی سروس سے اپنے ایس ایم ایس کے جواب کا انتظار ہی کرتے رہ گئے، اس ایپلی کیشن کے منتظم عامر مغل نے بتایا کہ انتخابات سے پہلے بھی اس ایپلی کیشن کا ہمیں بہت فائدہ ہوا لیکن انتخابات کے دن یہ سب سے زیادہ سود مند ثابت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی کو 20 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے پولنگ سٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف نے اس ایپلی کیشن کو خفیہ رکھا تاکہ دوسری جماعتیں اس کی نقل تیار کرکے فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…