ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

’’کپتان‘‘ کی کفایت شعاری کے دنیا بھر میں چرچے، اقتدار سنبھالنے کے بعد اگر عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس استعمال نہیں کیا تو سالانہ قومی خزانے کو کتنے ارب کی بچت ہو گی؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کفایت شعاری کے چرچے دنیا بھر میں ہونا شروع ہو گئے ہیں، عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس استعمال نہ کرنے کے اعلان کو عالمی میڈیا کی جانب سے مثبت انداز میں دیکھا جا رہا ہے، مشرق وسطیٰ کے میڈیا ادارے گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کی جانب سے

عالیشان وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے ایک ارب 85 کروڑ روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا ،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے عوام میں مثبت پیغام جائے گا کہ ملک کا وزیر اعظم قومی خزانے کو پروٹوکول اور پر تعیش زندگی کی نظر نہیں کر رہا۔ عمران خان اپنے انٹرویوز اور پریس کانفرنسسز میں کئی بار اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں کہ وہ سادگی اختیار کریں گے اور وی وی آئی پی پروٹوکول نہیں لیں گے۔یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ہاؤس سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2 دہائیوں قبل تعمیر کیا تھا اور اسے سرخ پتھروں سے آراستہ اس عمارت کو مغل دور کے شاہی محلات کی طرف پر بنایا گیا۔ 135 ایکڑز پر محیط وزیراعظم ہاؤس کی یہ عمارت شاہراہ دستور پر واقع ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ملازمین، محافظ، پولیس و دیگر عملے کی رہائش گاہیں بھی احاطے میں قائم ہیں۔ 50 افسران پر مشتمل پروٹوکول دستہ بھی ہے، شاہی عمارت کی حفاظت پر سالانہ 980 ملین روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے عملے کے لیے 700 ملین روپے مختص ہوتے ہیں، 150 ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم،تحائف پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس کی سالانہ تزئین و آرائش پر 15 ملین خرچ ہوتے ہیں۔ گلف نیوز نے تحریک انصاف کی قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سمجھتی ہے کہ اس عمارت میں قائد اعظم یونیورسٹی جیسے معیار کی 4 جامعات قائم کی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…