ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز سمیت 7 ملزمان گرفتار،دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات

5  اگست‬‮  2018

کراچی (سی پی پی ) گلبرگ پولیس کی بڑی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے پانچ ٹارگٹ کلرز سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اپوا کالج گراؤنڈ موسی کالونی ایف بی ایریا میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے پانچ ٹارگٹ کلرز محمد کامران عرف پیجر، عامر عرف چلی، محمد عرفان، محمد عمران اور سید اورنگزیب علی عرف منا کو گرفتار کیا۔ملزمان نے سال 2015 میں سلیم اور عامر خان کو سنی فرقے کی بناپرقتل کیاتھا، گرفتار ملزم کامران عرف پیجر پاپوش نگر میں یونٹ انچارج تھا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کانسٹیبل محمد مشتاق سمیت پانچ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ دوملزم ثقلین اور مہدی کوگرفتار کیاگیاہے گرفتار ملزمان نے گزشتہ دنوں دونوجوانوں کو بینک کی ملازمہ کوتنگ کرنے کی بناپربرہنہ کرکے تشددکیاتھا،تشدد کانشانہ بننے والے نوجوان رینٹ پرگاڑی چلاتے ہیں،گرفتار ملزم ثقلین نے نوجوانوں پرتشددکیاتھا اور مہدی نے ویڈیو بنائی، ملزمان نے برہنہ نوجوانوں پرتشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل کی تھی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد نائن ایم ایم پستول، پانچ راؤنڈ اور چار عدد تیس بور پستول اور بیس راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…