مسلم لیگ (ن) نے اپنی حکومت کے آخری دن شام 5 بجے کے بعد کتنے ارب روپے جاری کئے؟ نگران وزیر خارجہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے کھلبلی مچا دی، جان کر آپ کیلئے یقین کرنا واقعی مشکل ہو جائے گا

5  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(یوپی آئی /مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت کے آخری دن شام 5کے بعد 20ارب روپے جاری کیے ۔نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ جب نگران حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالیں اور دستاویزات دیکھیں تو پتہ چلا کہ خزانے میں کوئی پیسہ نہیں ہے ۔عبد اللہ حسین نے کہا کہ نگران حکومت کو30کرو ڑ روپے کی ادائیگیاںکرنا تھیں جس کے لیے پیسوں کی فوری ضرورت تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت اوپر جانا شروع ہو گئی تھیں ۔ قبل ازیں نگران وزیرخارجہ عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پیکیج کو سی پیک سے مشروط کرنا درست نہیں، امریکہ کا بیان نامناسب ہے،امریکہ پاکستان کا گلہ دبانے کی کوشش کررہا ہے،سسکیاں لے لے کر نہیں جی سکتے،سی پیک چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا حصہ ہے، چین پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے،کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئےعبد اللہ ہارون کا کہناتھا کہ امریکہ پاکستان کی معاشی مشکلات سے آگاہ ہے کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مین بھاری قیمت چکائی ہے اور پاک فوج سمیت سکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، اتحادی ملک ہونے کے ناطے امریکہ پاکستان کا مقروض ہے اور اس کے پاکستان کی بھاری دائیگیاں واجب الاادا ہیں اس کے باوجود بار بار ڈو مور کے مطالبہ کیا جاتاہے ،امریکہ ہمارا گلہ دبانے کی کوشش کررہا ہے مگر پاکستانی سسکیاں لے لے کر نہیں جے سکتے۔ نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں نئی جمہوری حکومت اقتدار سنبھالنے والی ہے جو اپنی پالیسی کا اعلان کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کے ون بیلٹ ون روڈویڑن کاحصہ ہے،چین پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کررہاہے کیونکہ چینی صدرپاکستان کواپناگہرادوست سمجھتے ہیں اور پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)چینی صدر کے ون بیلٹ ون روڈ ویژن کا حصہ ہے اور اب کوئی بھی سی پیک کی کامیابی میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

آئی ایم ایف پیکج کوسی پیک کیساتھ مشروط کرنادرست نہیں، آئی ایم ایف بیل آٹ پیکج پرامریکی بیان نامناسب ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پیکج سے چینی قرضوں کی ادائیگی کا کوئی جواز نہیں ہے، آئی ایم ایف پاکستان کو بیل آٹ پیکج دینے سے باز رہے۔ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

بعد ازاں آئی ایم ایف ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے قرض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،کسی بھی متوقع پیکج پر پاکستانی حکام سے بات چیت نہیں کر رہے۔ تاہم ایک غیر ملکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض لینے پر غور کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو اتحادی فنڈ کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں،

اب نئی حکومت کی ذمہ داری ہے وہ کیا کرتی ہے، نئی حکومت اگر کوئی مشورہ لینا چاہے گی تو ضرور دیں گے۔دریں اثنا گراں وفاقی وزیر خارجہ و دفاع عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے تھے اور اب پنجاب میں ساتھ بیٹھ گئے۔ جمہوریت کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں، جمہوریت کا مقصد ذمہ داریاں ہیں۔حیدرآباد میں شیخ محمد شمیم کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے

عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں موقع دیا گیا میں نے کہا یہ مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پچھلے برسوں میں ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ مالی معاملات میں امریکا کی حیثیت ہے ہرجگہ ہمارا گلا گھونٹا جارہا ہے۔عبداللہ حسین ہارون کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ مغرب نے بھی اچھا سلوک نہیں کیا۔
؀ض کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،کسی بھی متوقع ~

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…