بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان وزیراعظم منتخب ہوتے ہی کونسا بڑا اعلان کرنے والے ہیں جس نے نہ صرف عوام کو ایک بہت بڑا ریلیف ملے گا بلکہ مہنگائی میں بھی کمی آئے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر کے دوران عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ فوری ریلیف کیلئے پارٹی رہنمائوں نے کور کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کوپٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کا مشورہ دیا ہے ،

سینئرپارٹی رہنمائوں کا موقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے فوری طورپرملک بھرکی عوام کوریلیف ملے گااورساتھ ہی مہنگائی کے طوفان میں کمی آئیگی اوراس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ،پارٹی رہنمائوں نے کسانوں کے ریلیف کے لئے کھادمیں کمی کے اعلان کے ساتھ ساتھ خصوصی پیکیج کے اعلان کابھی مشورہ دیا،پارٹی کی سینئر قیادت کاخیال ہے کہ ن لیگ کے پانچ سالہ دورحکومت میں پٹرول کی قیمتیں بلندترین سطح پرتھیں جس پرتحریک انصاف بطوراپوزیشن حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتی رہی،اگرتحریک انصاف حکومت نے فوری ریلیف نہ دیاتوعوام کی جانب سے نہ صرف غم وغصہ دیکھنے کوملے گابلکہ اپوزیشن جماعتوں کوبھی فائدہ پہنچے گا،ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کی جانب سے پٹرولیم اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی تجویزکوسراہا ہے اوراس پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…