اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کراچی ائیر پورٹ پر نبیل گبول اور شہری گتھم گتھا ،واقعہ کی ویڈیو بن گئی،پولیس کے ردعمل نے سب کو حیران کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے تلخ کلامی کے دوران شہری کو دھکا دے کر نیچے گرادیا اور انتہائی غیرمناسب زبان استعمال کی۔کراچی ائرپورٹ پر نبیل گبول اور لیاری کے بلوچ شہری کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر نبیل گبول آپے سے باہر ہوگئے۔ پی پی پی رہنما نے نہ صرف شہری کو دھکا کے کر نیچے گرادیا بلکہ اسے گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔دونوں میں گالیوں کاتبادلہ ہوا۔

متاثرہ شخص ایئرپورٹ عملے کوبلاتارہا مگر کسی نے مدد نہیں کی ۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ بدتہذیبی اور بداخلاقی کا مظاہرہ کرنے پر نبیل گبول کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایئر پورٹ عملہ اور سیکیورٹی اہلکار قریب کھڑے جھگڑا دیکھتے رہے اور کسی نے مداخلت کرنے کی زحمت نہ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی نے واقعے کا مقدمہ درج کرایا اور نہ ہی نبیل گبول یاکسی مسافر نے کارروائی کے لئے کوئی درخواست دی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…