اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر کی غریب عوام کو فوری ریلیف دینے کے لئے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے تا کہ نئی حکومت کے اثرات فوری طو رپر مرتب ہو سکیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ فوری ریلیف کیلئے پارٹی رہنماؤں نے کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف عمر ان خان کو پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مشورہ دیا ہے ،سینئر پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ پٹرولیم منصوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان سے فوری طور پر ملک بھر کی عوام کو ریلیف ملے گا اور ساتھ ہی مہنگائی کے طوفان میں کمی آئیگی اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،پارٹی رہنماؤں نے کسانوں کے ریلیف کیلئے کھا د میں کمی کے اعلان کے ساتھ ساتھ خصوصی پیکج کے اعلان کا بھی مشورہ دیا ہے ۔پارٹی کی سینئر قیادت کا خیال ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے پانچ سالہ دور حکومت میں پٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر تھی جس پر تحریک انصاف بطور اپوزیشن حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ،اگر تحریک انصاف حکومت نے فوری ریلف نہ دیا تو عوام کی جانب سے نہ صرف غم وغصے دیکھنے ملے گا بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گے ۔ پارٹی رہنما نے کور کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل فی بیرل تقریباً 53 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے ۔ 17 سے 20 فیصد سیلز ٹیکس اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیول سمیت دیگر محصولات شامل کئے جاتے ہیں ۔ حکومت فی لیٹر کے لئے تقریباً 35 سے 40 روپے ٹیکس کی مد میں غریبوں کے جیبوں سے نکالا جارہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے ،اس ٹیکس پر نظر ثانی کرتے ہوئے فی لیٹر 20 روپے ٹیکس وصول کیا جائے ۔
دوسری جانب بجلی کے بلوں میں جنرل سیلز کی مد میں عوام سے ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ سابقہ دور حکومت میں بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں کم از کم 7 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے غریب عوام سے ہزاروں روپے وصول کر کے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی تجویز کو سراہا ہے اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے یقین دہانی کرائی