بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یہ کام کبھی نہ کرنا ورنہ قتل کر دیے جاؤ گے، سپین کی معروف خاتون نجومی نے عمران خان کو نوجوانی کے زمانے میں کس چیز سے روکا تھا؟ لیکن وہ پھر بھی باز نہ آئے، حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی کے بعد اب عمران خان وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں ہیں، اس موقع پر ایک خاتون نجومی کی پیشگوئی گردش کر رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو قتل کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ کے معروف مورخ اور مصنف ویلیم ڈیلرمپل نے اپنی کتاب ’’دی ایج آف کالی‘‘ میں عمران خان کے دوست یوسف صلاح الدین کے حوالے سے یہ عقدہ وا کیا ہے، انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا کہ عمران خان کے دوست یوسف صلاح الدین نے بتایا کہ سالوں پہلے جب عمران خان نوجوان کرکٹر تھے، انہیں سپین کی ایک معروف خاتون نجومی نے بتایا تھا کہ سیاست میں کبھی مت آنا، اس خاتون نجومی نے عمران خان کو کہا تھا کہ اگر تم وزیراعظم بنے تو قتل کر دیے جاؤگے۔ ویلیم ڈیلرمپل اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ خاتون نجومی نے عمران خان کو بتایا تھا کہ وہ طویل اور خوشگوار زندگی پائیں گے، ان کی زندگی میں بس ایک ہی چیز پریشان کن ہے اور وہ سیاست ہے، اس خاتون نجومی نے عمران خان کو سیاست میں نہ آنے کا مشورہ دیا تھا، واضح رہے کہ اس خاتون نجومی نے یہ پیشگوئی اس وقت کی تھی جب عمران خان نے شاید کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ وہ سیاست میں حصہ لیں گے تاہم یوسف صلاح الدین کے مطابق وہ کبھی اس پیش گوئی کو نہیں بھولے اور اسی وجہ سے وہ کئی سال تک سیاست میں حصہ لینے سے ہچکچاتے رہے۔ عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے میں آج ہی کسی کارحادثے میں مر جاؤں یا کل کینسر سے میری موت واقع ہو جائے، کچھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا موت کوئی ایسی چیز نہیں جس پر پریشان ہوا جائے، کیونکہ موت نے ایک دن آ کر رہنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…