اسلام آبا د(آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سا زی کے حوالے سے اہم فیصلے مکمل کر لئے ،وفاقی کابینہ کا حجم انتہائی مختصر ، سادگی اور کفایت شعاری ترجیح ہوگی ،عمران خان نے متوقع وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان نے وفاقی کابینہ کو پہلے مرحلے میں مختصر رکھتے ہوئے 15 سے20 ارکان پر مشمل حجم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس میں چاروں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے،کابینہ میں وزراء کی تعداد زیادہ اور وزرائے مملکت کی تعداد میں کمی رکھی جائے گی ۔وفاقی کابینہ میں اتحادیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ،ق لیگ اور ایم کیو ایم کو اہم عہدے سونپنے کا عندیہ دیا گیا ہے،ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان وزراء اور وزرائے مملکت کی کارکردگی خود جانچیں گے ،ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چیئرمین تحریک انصاف نے متوقع وزراء اور وزرائے مملکت سے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہے ۔