منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے مزید کتنے گھر اجاڑ ڈالے ،وادی بھر میں شدید مظاہرے

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیاہے۔کشمیر میڈیا سروس رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے کلوڑا کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا‘اس دوران فائرنگ سے کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا۔دوسری جانب شوپیاں میں بھارت مخالف مظاہرے شدت اختیار کرگئے ۔

جبکہ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں 20 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 20 شہریوں کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا،جس میں سے 5 زخمیوں کو خصوصی امداد کے لیے سری نگر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ان 5 زخمیوں میں سے ایک کو کندھے پر گولی لگی جبکہ دیگر 4 کو پیلٹ سے زخم آئے۔بھارتی فوج کے آپریشن کے باعث انتظامیہ نے شوپیاں ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی جبکہ لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔دوسری جانب کشمیر حریت رہنماؤں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی داستانیں رقم کر رہا ہے‘نئی دہلی کو ایک دن اس جبر کا حساب دینا ہوگا‘کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘بھارت طاقت کے اندھے استعمال سے کشمیریوں کی حمایت حاصل نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز ہر روز سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے‘جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے ان مظالم کا نوٹس لے‘کشمیری گزشتہ 70سال سے بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں‘اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری سمیت امت مسلمہ بھارت کے ان مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز کشمیر کے قصبے سوپور میں قابض فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے نوجوانوں پر سوپور کے علاقے دروسو میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوئے تھے۔کشمیر کی انتظامیہ نے کپواڑہ اور بارامولہ کے اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی تھی جبکہ سوپور میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے تھے۔

بھارتی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ روز دو نوجوانوں ظہور احمد اور بلال احمد شاہ کی شہادت کے بعد کپواڑہ، تریہگام، کالا روس اور لولاب کے علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی تھی۔بھارتی فوجی نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کھمریال میں ظہور اور بلال کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا تھا۔نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں پیدا ہوجانے والی کشیدہ صوتحال اور مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے کپواڑہ میں فوج اور پولیس کی نفری میں اضافہ کردیا تھا۔

ضلع کے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو فوجیوں نے بند کردیا ہے۔26 جولائی کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اسلام آباد ٹاؤن کے علاقے لال چوک کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا تھا، جس کے نتیجے میں دو کشمیری جاں بحق ہوئے تھے۔جون میں مقبوضہ وادی میں ہی نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سینئر صحافی اور روزنامہ ’رائزنگ کشمیر‘ کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری شہید ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…