اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پارٹی اکابرین کو ناصح بن کر مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کی سب سے بڑی اپوزیشن وہ توقعات ہیں جو لوگوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہمارے اکابرین یہ ذہن نشین کر لیں کہ کابینہ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہو گی۔ تحریک انصاف کی سب سے بڑی اپوزیشن وہ توقعات ہیں جو لوگوں نے ہم سے وابستہ کی ہیں، لوگ جلد اور موثر تبدیلی چاہتے ہیں اور بڑے فیصلوں کی امید رکھتے ہیں۔