منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چلاس میں سکولوں پر حملے،ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مقامی لوگوں کا حیران کن ردعمل،پولیس کو بڑی کامیابی حاصل

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیامر(آن لائن) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں اسکولوں پر حملوں اور انہیں جلانے کے واقعات پر 10مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کو داریل و تانگیر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔آئی جی گلگت بلتستان پولیس ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن میں مقامی لوگ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے 12 تعلیمی اداروں پر حملے کیے، ان میں توڑ پھوڑ کی، املاک کو آگ لگادی اور دو اسکولوں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کیے جس کے بعد وہ با آسانی فرار ہوگئے تھے۔اسکول جلانے کے واقعات پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…