منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز تلاوت قرآن پاک، درود وظائف ،کیپٹن (ر) صفدر سارا دن نعتیں پڑھنے میں مصروف جانتے ہیں نوازشریف اڈیالہ جیل میں کیا کرتے ہیں؟تینوں نے اپنی اپنی مصروفیات ڈھونڈ لیں

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

راولپنڈی(آن لائن) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن(ر) صفدرنے اڈیالہ جیل میں مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں ۔ نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں دیکھنے کے لیے ٹی وی، پڑھنے کے لئے ایک اخباراورکام کاج کے لئے ایک مشقتی کی سہولت حاصل ہے، ٹی وی پرصرف سرکاری نشریات دیکھی جاسکتی ہیں۔ نوازشریف جیل کے ماحول میں گھل مل گئے ہیں۔مریم نواز کا دن تلاوت قرآن پاک اوردر ود وظائف کے علاوہ نیلسن منڈیلا پرلکھی مختلف کتابوں کا مطالعہ کرتے گزرتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے متعدد خواتین قیدیوں اوران کے بچوں سے دوستی کررکھی ہے۔جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کئی نئے دوست بنا لیے ہیں، وہ جیل میں سارا دن نعتیں پڑھتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے فقیری سوچ کے حوالے سے انہیں جانے جانا لگا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں کے دوران نوازشریف نے متعدد مرتبہ اس خواہش کا اظہارکیا کہ تینوں کوایک سیل میں بند کردیا جائے لیکن انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس خواہش پرعمل نہیں ہوسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…