جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا چین کی نفرت کا غصہ پاکستان پر نکال رہا ہے، ہمیں اس نہج تک پہنچانے کا تمام تر ذمہ دار امریکا ہے،پاکستان کا شدید ردعمل، دوٹوک اعلان کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی) نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ چین سے قرض لینے پر امریکا برا مان گیا اور اب چین کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہاکہ سابق حکومت جاتے جاتے دو سو ارب روپے کے چیک پر دستخط کرکے گئی لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا ٗ

پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر مانگ رہا ہے جس میں سے 50 فیصد رقم سے آئی ایم ایف کا قرض اتارنا ہے۔نگراں وزیر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف سے مانگے جانے والی رقم کا چین سے کوئی تعلق نہیں ہے، چین سے پیسہ لینے پر امریکا برا مان گیا، امریکا کے پاس پاکستان کو دینے کے لئے پیسے نہیں اوربھارت کو 9 ارب ڈالر جنگی اخراجات کے لئے جاری کردیئے، امریکا چین کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے۔عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ پاکستان کو جنہوں نے کئی برس استعمال کیا ان کے اس رویئے سے تکلیف ہوتی ہے، جان و مال کی قربانی کے باوجود دوست کہنے میں فخر محسوس کرنے والے نظر انداز کر رہے ہیں، ہم نے امریکا کی لڑائی میں اپنی دو تین نسلیں قربان کیں اور آج ہمارے ساتھ یہ سلوک اپنایا جا رہا ہے، ضیاء دور میں روس سے جھگڑا کروا دیا اور لاکھوں افغان مہاجرین کو پاکستان رہنے کی اجازت دی، ہمیں اس نہج تک پہنچانے کا تمام تر ذمہ دار امریکا ہے۔  نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ چین سے قرض لینے پر امریکا برا مان گیا اور اب چین کا غصہ ہم پر نکال رہا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہاکہ سابق حکومت جاتے جاتے دو سو ارب روپے کے چیک پر دستخط کرکے گئی لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا ٗپاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر مانگ رہا ہے جس میں سے 50 فیصد رقم سے آئی ایم ایف کا قرض اتارنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…