اسلام آ با د(آ ئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ز ند گی کو لا حق خطرات کے با عث دور ہ بر طا نیہ سے معذرت کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیاتھا کہ جسٹس شوکت صدیقی ہل یونیورسٹی یوکے میں سات روزہ ورکشاپ میں شرکت کریں گے تا ہم جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ز ند گی کو لا حق خطرات کے با عث دور ہ بر طا نیہ سے
معذرت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مجھے اور میر ے اہل خا نہ کو دھمکیا ں مو صو ل ہو رہی ہیں لہذا ان حا لا ت میں سر کا ری دورہ پر بر طا نیہ نہیں جا سکتا ہا ئی کو رٹ کے ترجمان کی جانب سے مزید کہاگیا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ راولپنڈی بار کی تقریب میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خفیہ ادارے کے بارے انکشافات کئے تھے کہ ان کی جانب سے ججوں کو مرضی کے بینچ بنانے کیلئے دبا ڈالا جاتا ہے جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیا تھا اور جواب طلب کیا تھا۔