منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

’’وزیر اعظم ہاؤس کی جگہ کوئی یونیورسٹی یا عوامی مقام کیوں نہیں بن سکتا؟‘‘ جو لوگ کہہ رہے کہ ہم نے تنخواہ نہیں لینی ،ان سے عرض ہے تنخواہیں لیں لیکن ڈیلیور کریں ، معروف صحافی کی عمران خان کے فیصلے پر سخت تنقید

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ وزیراعظم ہائوس نہیں رہیں گے بلکہ اسپیکر ہائوس رہیںگے ۔ معروف صحافی رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان نے پاپولر فیصلے کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم نے جغرافیائی اعتباز سے وزیراعظم ہائوس کو دیکھا ہے جہاں پر نہ تو کوئی یونیورسٹی بن سکتی ہے اور نہ ہی عوام کیلئے کوئی بہتر مقام بنایا جا سکتا ہے ۔

عمران کان کے فیصلے پر میرا موقف تھوڑا سے مختلف ہے اور ہو سکتا کہ لوگ میرے موقف کو پسند نہ کریں لیکن میں عمران خان کے فیصلے کی حمایت نہیں کر تا کیونکہ عمران خان ایسے پاپولر فیصلے کرنے سے بہتر ہے کہ وہ وزیراعظم ہائوس میں ہی رہیں اور ہمیں کچھ ڈیلیور کریں ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ آپ وزیراعظم ہائوس رہیں یا کہیں اور ۔ لیکن ہاں آپ سکرٹریٹ چلائیں ، اپنے اخراجات اور کم سے کم لوگوں کو رکھیں ۔ معروف صحافی نے ایک اور جگہ یہ کہا ہے کہ کچھ اراکین نے اعلان کر نا شروع کر دیئے ہیں کہ ہم تنخواہیں لیں گے ۔ مجھے یاد ہے کہ عبدالرزاق دائود صاحب کہتے تھے کہ میں تنخواہ نہیں لوں گا ، انہوں نے تنخواہ نہیں لی لیکن پوری دنیا پھر لی تھی ۔ میں ایسے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے 70,یا 80ہزار لینے سے پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔آپ اپنی تنخواہ ضرور لیں لیکن عوام کو ڈلیور بھی کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…