جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بازی پلٹ گئی،تحریک انصاف کو بڑا سرپرائز،شہباز شریف کو وزیراعظم ،خورشید شاہ سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ،دھماکہ خیز فیصلے کرلئے گئے

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) گرینڈ اپوزیشن الائنس نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور خورشید شاہ کو سپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ایم ایم اے ڈپٹی سپیکر کیلئے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اپنے امیدوار کا نام سامنے لے آئے گی ، تحریک انصاف کا وزیراعظم بننے کی صورت میں اپوزیشن لیڈر بھی شہباز شریف کو بنانے پر اتفاق رائے طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی ، متحدہ مجلس عمل ، پختونخوا میپ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل گرینڈ اپوزیشن الائنس کی کل جماعتی کانفرنس میں تحریک انصاف کے مقابلے میں مشترکہ طور پر وزیراعظم اورسپیکر وڈپٹی سپیکر کے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا تاہم پریس کانفرنس کے دوران ان افراد کے نام سامنے نہیں لائے گئے جبکہ ذرائع کے مطابق اندرونی طور پرگرینڈ اپوزیشن الائنس نے وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ڈپٹی سپیکر متحدہ مجلس عمل کا ہوگا جس کیلئے مجلس عمل نے ایک دن کی مہلت طلب کی ہے جس کے بعد وہ اپنے امیدوار کا نام سامنے لے آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی بھی اس وقت ہی جمع کرائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق چونکہ خورشید شاہ کے بطور اپوزیشن لیڈر تمام جماعتوں کے ایم این ایز کیساتھ تعلقات بہت اچھے رہے ہیں اس لئے ان کو سپیکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے تاہم ان کا مزاج بھی اس طرح کا ہے کہ وہ ایوان کے امور بڑے متحمل انداز میں چلا سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر گرینڈ الائنس کا امیدوار وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں ناکام ہوجاتا ہے تو اپوزیشن لیڈر کیلئے بھی شہباز شریف متفقہ شخصیت ہوں گے ۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے بھی اپوزیشن غور کر رہی ہے اور اگر اس پر فیصلہ ہو جاتاہے تو اس کیلئے بھی (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی مل کر فیصلہ کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…