منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی نے بھی تحریک انصاف کی حمایت کردی،عمران خان کو پورا موقع دیںگے، حیرت انگیز اعلان کردیا‎

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں میاں نواز شریف نے اپنی جیت کا اعلان ساڑھے گیارہ بجے کیا تھا جبکہ عمران خان نے اپنی جیت کا اعلان ساڑھے آٹھ بجے ہی کر دیا، خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول نے پہلے دن سے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا، تحریک انصاف والے حکومت بنانے کے لیے کبھی آزاد اور کبھی ایم کیو ایم کے پاس جا رہے ہیں،

خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں 35 پنکچر نہیں لگے بلکہ پورا ٹائر ہی برسٹ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ کیسا الیکشن ہونے جا رہا ہے، ہم الیکشن سے قبل ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا گیا، کوئی کسی کی سننے والا نہیں تھا،پریذائیڈنگ افسران کو ڈی آر اوز نے آر ٹی ایس سسٹم کے استعمال سے روکا، پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کنفیوژ تھی، خورشید شاہ نے دوران گفتگو کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آر ٹی ایس سسٹم دوبارہ چیک کیا اور نادرا نے بھی کہہ دیا کہ آر ٹی ایس سسٹم فیل نہیں ہوا۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم وزیراعظم کا عہدہ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے مداخلت اور دباؤ کی شکایات الیکشن کمیشن سے کیں، خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کی کیا ضرورت ہے عمران خان کو اپنے وعدے پورے کرنے کا پورا موقع دیں گے، سو دنوں کے بجائے دو سو دن لے لیں۔عمران خان کہتے تھے میں کسی سے اتحاد نہیں کروں گا اب جا کے ایم کیو ایم کے دروازے پر بیٹھ گئے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ جسے کہتے تھے کہ سب سے بڑا ڈاکو اس کے پاس چلے گئے ، خورشید شاہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو ڈاکے مارنے والوں کے خلاف تھے، جتنا عرصہ حکومت نکالے گی اتنا عرصہ متحدہ اپوزیشن بھی نکالے گی۔اگر ایک کروڑ افراد کو روزگارمل جاتا ہے تو اچھی بات ہے ، ہم مخالفت برائے مخالفت نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…