لائن لگ گئی، پنجاب میں اب تحریک انصاف کے پاس کتنی نشستیں ہوگئیں ؟ن لیگ کے ہوش اڑا دینی والی خبر آگئی

2  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبر 154ہو گئے، با آسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی، قومی اخبار کی رپورٹ ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے نمبر 154ہو گئے ہیں اور وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کیساتھ

اب تک 23 آزاد امیدوار شامل ہوچکے ہیں جن میں پی پی 7 سے راجا صغیر احمد، پی پی 46 سے سید سعید الحسن، پی پی 97 سے محمد اجمل چیمہ، امیر محمد خان پی پی 89 ، سعید اکبر خان پی پی 90 ، خاور شاہ پی پی 203 ، محمد عمر فاروق پی پی 106 ، فیصل حیات پی پی 125 ، حسین جہانیاں گردیزی پی پی 204 ، شیخ سلمان نعیم پی پی 217 ، فدا حسین پی پی 237 ، شوکت لالیکا پی پی 238 ، سردار عبدالحئی دستی پی پی 270 ، باسط بخاری پی پی 272 ، خرم لغاری پی پی 275 ، طاہر محمود رندھاوا پی پی 282 ، سید رفاقت علی گیلانی پی پی 284 ، محمد حنیف پتافی پی پی 289 ، تیمورلالی پی پی 93 ، رائے تیمور بھٹی پی پی 124 اور مہر اسلم بھروانہ پی پی 127 شامل ہیں۔جبکہ پی پی 83 خوشاب سے آزاد امیدوار غلام رسول سنگا بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں اور ق لیگ کے 8ایم پی ایز کی بھی پی ٹی آئی کو حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کو ملنے والی مخصوص نشستوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا اور ممکنہ طور پر اس کی 371 کے ایوان میں 192 سے زائد نشستیں ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مدمقابل ہیں اور اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کی جانب سے توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ عمران خان نے جہانگیر خان ترین، علیم خان، چوہدری سرور اور محمود الرشید کو نمبر گیمز کے سلسلے میں اہم ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں اور وہ اس حوالے سے ہم خیال جماعتوں اور آزادامیدواروں سے بات چیت کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے ایک وفد نے بلوچستان میں بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے اور بلوچستان میں حکومت سازی کے کےحوالے سے بھی ان کی حمایت اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…