منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی مونچھ کا بال رہنے والے فواد حسن فواد شریف برادران کے بارے میں دھڑادھڑ اعتراف کر رہے ہیں، دو درجن کے قریب بااثر لوگ اعترافات کی زد میں آ جائیں گے،عمران خان کو داد دینی چاہیے کہ ازلی دشمنوں کو ایک میز پر بٹھا دیا،جاوید چودھری کے انکشافات

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک بیورو کریٹ تھے فواد حسن فواد‘ یہ 2008ء سے 2013ء تک پنجاب میں میاں شہباز شریف کی مونچھ کا بال رہے اور یہ 2013ء سے 2018ء تک میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہے‘ وزارت عظمیٰ کے اصل اختیارات ان کے پاس ہوتے تھے‘ حکومت کے خاتمے کے بعد 5 جولائی کو نیب نے ۔۔انہیں گرفتار کر لیا‘ یہ گرفتاری کا دباؤ برداشت نہ کر سکے اور یہ اب شریف برادران کے بارے میں دھڑا دھڑ اعتراف کر رہے ہیں‘

سینئر بیوروکریٹس کا خیال ہے یہ عنقریب میاں صاحبان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے‘ نیب نے فواد حسن فواد کے اعتراف پر میاں شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بے ضابطگیوں کے الزام میں 20 اگست کو طلب کر لیا ہے اور یہ ابھی ابتدائے عشق ہے‘ دو درجن کے قریب بااثر لوگ بہت جلد فواد حسن فواد کے اعترافات کی زد میں آ جائیں گے‘ یہ پرانے پاکستان کے سنہری دور کے سنہری لوگوں کا کمال ہے جبکہ آج نئے پاکستان کے ترجمان نعیم الحق نے دعویٰ کیا،50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، میری نعیم الحق صاحب سے درخواست ہے حکومت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ذریعے صرف 370مکانات بنائے تھے‘ یہ لوگ اب جیلوں کے دروازے پر بیٹھے ہیں‘ آپ نئے پاکستان کے سنہری دور میں قوم کو 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینا چاہتے ہیں‘ آپ بھی سیٹ بیلٹ کس لیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو جائے آپ کے سنہری دور کا اختتام بھی نیب اور عدالتوں میں ہو اور فیوچر کے فواد حسن فواد آپ کے خلاف بھی وعدہ معاف گواہ بن رہے ہوں ‘یہاں وقت بدلتے اور نئے پاکستان کو پرانے پاکستان میں تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی۔ کیا واقعی پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور شروع ہو رہا ہے‘ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا

جبکہ کل گرینڈ اپوزیشن کی پہلی بڑی میٹنگ ہو گی‘ کل پہلی مرتبہ میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو اکٹھے بیٹھیں گے‘ ہمیں کم از کم عمران خان کو اتنی داد تو دینی چاہیے۔ اس نے ازلی دشمنوں کو ایک میز پر بٹھا دیا اور یہ چھوٹی تبدیلی نہیں ہے‘ اپوزیشن کل کس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرے گی ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے اور پی ٹی آئی نے کل

جتنے بڑے فیصلے کئے تھے وہ آج تقریباً ریورس ہو گئے ہیں‘ جام کمال کا نام بھی کھٹائی میں پڑ گیا‘ عاطف خان کا فیوچر بھی خراب ہو گیا اور پارٹی نے چودھری پرویز الٰہی کی سپیکر شپ پر بھی اعتراض کر دیا‘ کیا اب نام دیں اور نام واپس لیں کا وہ کھیل شروع ہو جائے گا جس میں پی ٹی آئی بہت بدنام ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…