منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

انتخابی نتائج سے متعلق فارم 45پرتحفظات، (ن) لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ جان کر کپتان پریشان ہو جائیں گے

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن نے فارم 45سے متعلق تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیئے جبکہ الیکشن کمیشن نے شکایات سننے کے لیئے بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ،سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہے کہ ہم دو بینچ بناتے ہیں وہ بینچ

دوبارہ گنتی کرانے کے معاملات کو دیکھے گا،نوازشریف کے بائیں بازو میں درد تھا لیکن وہ پمز میں نہیں رہنا چاہ رہے تھے انہوں نے کہا ہے کہ میری جو بھی ٹریٹمنٹ کرنی ہے وہ وہ اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے۔بدھ کو مسلم لیگ ن لیگ کے وفد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ،ن لیگ کے وفد میں مشاہد حسین اور مریم اورنگزیب اور شذرہ منصب شامل تھیں ،ن لیگی وفد نے ملاقات میں عام انتخابات میں فارم پنتالیس سے متعلق تحفظات سے سیکرٹری الیکشن کو آگاہ کیا،ملاقات کے بعدصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے جو بے ضابطگیاں ہیں وہ سیکرٹری صاحب کو بتائی ہیں کہ کہاں کہاں مشکلات آ رہی ہیں ،ریٹرننگ افسران کی سطح پر کیا مشکلات آرہی ہیں ،جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے دو بینچ بنارہے ہیں جو ان درخواستوں کو دیکھے گا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب ایک بندہ الیکشن لڑتا ہے تو وہ جان پر کھیل کر لڑتا ہے ،جو فارم 45 کے حوالے سے بے ضابطگیاں نظر آتی ہیں وہ تمام چیزیں الیکشن کمیشن کو پتہ ہونی چاہیئں،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہے کہ ہم دو بینچ بناتے ہیں وہ بینچ دوبارہ گنتی کرانے کے معاملات کو دیکھے گا،مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے بائیں بازو میں درد تھا لیکن وہ پمز میں نہیں رہنا چاہ رہے تھے حالانکہ ڈاکٹرز نے کہا کہ ان کو ہسپتال میں رہنا چاہیئے،نواز شریف نے کہا ہے کہ میری جو بھی ٹریٹمنٹ کرنی ہے وہ وہ اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے ،وہ پمز میں بڑی مشکل سے رہے،ڈاکٹرز نے زبردستی انہیں ہسپتال میں رکھا وہ جانا چاہتے تھے اس لیئے وہ چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…