منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے گزشتہ 24 گھنٹے میں تین بڑے اہم اور بہترین فیصلے،ملک کی تاریخ میں پہلی بار کیا ہونیوالا ہے؟عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی توقعات کے برعکس اچھا ٹیک آف کر جائے گی کیونکہ ۔۔۔! جاوید چودھری کاتجزیہ

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین وحضرات ۔۔جس طرح کرکٹ میں کیپٹن پچ دیکھ کر باؤلنگ یا بیٹنگ کا فیصلہ کرتا ہے اور یہ فیصلہ آگے چل کر جیت یا ہار کا تعین کرتا ہے بالکل ۔۔اسی طرح سیاست میں ابتدائی فیصلے اور پہلے سو دن حکومت کی ناکامی یا کامیابی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ عمران خان نے پچھلے 24 گھنٹوں میں تین اہم فیصلے کئے ،پنجاب میں چودھری پرویز الٰہی کو سپیکر بنانے اور وفاق اور پنجاب دونوں میں دو دو وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا‘ وفاق میں ایک اہم اور

دوسری نارمل وزارت دی جائے گی‘ اہم وزارت کا قلم دان شروع میں طارق بشیر چیمہ سنبھالیں گے‘ ۔۔اس (دوران) چودھری پرویز الٰہی کی خالی کردہ سیٹ پر ۔۔ان کے صاحبزادے مونس الٰہی ایلیکٹ ہو کر آئیں گے اورطارق بشیر چیمہ وزارت کا قلم دان ۔۔ان کے حوالے کر دیں گے ۔۔انہیں بعد ازاں کسی دوسری منسٹری میں اکاموڈیٹ کر دیا جائے گا‘ یہ فیصلہ بہت اچھا ہے‘ چودھری برادران عمران خان کیلئے مستقبل میں اثاثہ ثابت ہوں گے‘ دوسرا فیصلہ بلوچستان میں یار محمد رند کی جگہ جام کمال کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ ہوا‘یہ بھی بہت اچھا فیصلہ ہے‘ جام کمال کی جماعت نے وفاق میں4اور صوبے میں 15سیٹیں حاصل کی ہیں اور یہ بہت اچھی چوائس ہیں اور تیسرا فیصلہ کے پی کے میں عاطف خان کو سی ایم بنانے کا فیصلہ ہو گیا‘ یہ بھی بہت اچھا فیصلہ ہے‘ عاطف خان نے پرویز خٹک کے دور میں سب سے زیادہ کام کیا تھا‘ یہ نوجوان بھی ہیں اور ۔۔ان میں توانائی بھی ہے‘ یہ پرویز خٹک کے مقابلے میں بہتر ڈیلیور کریں گے‘ یہ تینوں فیصلے بہت اچھے ہیں‘ اگر باقی فیصلے بھی ایسے ہی ہوئے تو ۔۔ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی توقعات کے برعکس اچھا ٹیک آف کر جائے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…