اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

یہ لوگ پارلیمنٹ کے ممبر نہیں بن سکتے کیونکہ۔۔ چیف جسٹس کا ایسا اعلان کہ بڑے بڑے سیاستدانوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوہری شہریت کیس، چیف جسٹس نے ججز اور سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا،اگلے مرحلے میں پاک فوج سے متعلق بھی تفصیلات لینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کےمطابق آج سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کیس

کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ دوہری شہریت کا حامل پاکستانی شہری رکن پارلیمنٹ نہیں بن سکتا جبکہ کئی ججز اور سرکاری افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ سرکاری ملازمین کے حوالے سے قانون خاموش ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کے حامل ججز اور سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ہو گی ۔سماعت کے دوران چئیرمین نادرا نے چیف جسٹس کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ چئیرمین نادرا نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہزار 116 افسر غیر ملکی دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ ایک ہزار 249 افسران کی بیگمات دوہری شہریت یا غیر ملکی شہریت کی حامل ہیں۔ جس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دوہری شہریت رکھنا قانونی طور پر کوئی جُرم نہیں ہے۔لیکن دوہری شہریت رکھنے والے ممبر پارلیمنٹ نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کے حوالے سے دوہری شہریت کا قانون خاموش ہے۔ کیا قانون میں ارکان اسمبلی سے تعصب تو نہیں برتا جا رہا ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ کئی حساس دفاتر میں بھی دوہری شہریت کے حامل افسر موجود ہیں، کئی ججز بھی دوہری شہریت کے حامل ہیں۔جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کئی حساس اداروں میں موجود افسران دوہری شہریت کے حامل ہیں جبکہ کئی سرکاری افسران تو پاکستان کے شہری بھی نہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں پاک فوج سے متعلق بھی تفصیلات لیں گے اور یہ تفصیلات لیکر حکومت کودی جائیں گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ دوہری شہریت کا معاملہ حکومت نے دیکھنا ہے یا عدالت نے؟ عدالتی معاون بتائیں کہ خود فیصلہ کریں یا معاملہ کابینہ کو بھیج دیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…